متروکہ وقف املاک کی ٹیم نے لال حویلی میں شیخ رشید کی سیاسی بیٹھک کو سیل کردیا۔
متروکہ وقف املاک کی ٹیم لال حویلی کا قبضہ لینے پہنچ گئی۔ٹیم ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمحکمہ متروکہ وقف املاک آصف خان کی قیادت میں لال حویلی پہنچی۔
راولپنڈی تاریخی لال حویلی میں شیخ رشید کی سیاسی بیٹھک کو بھی سیل کردیا۔راولپنڈی شیخ رشید اسی بیٹھک سے سیاست کرتے تھے
اس سے قبل عوامی مسلم لیگ ( اے ایم ایل ) کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر کے بھتیجے اور سابق ممبر قومی اسمبلی شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید احمد کی گرفتاری کی تصدبق کی گئی ہے۔
شیخ راشد شفیق کی جانب سے جاری کئے گئے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کی جانب سے نماز مغرب کے بعد شیخ رشید کو گرفتارکیا گیا جبکہ اس موقع پر پولیس ٹیم کے ہمراہ سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد بھی موجود تھے۔