ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، حکومتی فیصلے کے پیشِ نظر مؤثر کارروائیوں کے ثمرات نظر آنے لگے۔ متعلقہ حکومتی ادارے بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک بھر سے 2 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ روپے وصول اور 261 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جبکہ یکم ستمبر سے اب تک کے اعدادوشمار کے مطابق 39 ہزار سے زائد افراد گرفتار اور 66 بلین روپے سے زائد وصول کئے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد، لاہور، فیصل آباد، گوجرانولہ اور ملتان سے 1.057 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، لاہور سے 126 افراد، اسلام آباد سے 7 افراد جبکہ ملتان سے 18 افراد گرفتار کئے گئے ہیں۔
#Crackdown on #ElectricityTheft persists! #Govt's decisive actions show results nationwide, with Rs 2.061 billion collected & 261 arrests from Jan 14-21.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 24, 2024
Notably, Rs1.057 billion was reclaimed from key cities. #SamaaTV pic.twitter.com/efCtFI3sSP
پشاور سے 0.417 بلین روپے وصول اور 47 افراد گرفتار جبکہ نئے ضم شدہ اضلاع سے 0.003 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں، حیدرآباد اور سکھر سے مجموعی طور پر 0.513 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں جبکہ سکھر سے 60 افراد گرفتار کیے جا چکے ہیں۔ کوئٹہ سے 0.071 بلین روپے وصول کئے جا چکے ہیں۔