لاہور میں صبح سویرے شدید دُھند کا راج ہے،موسم سرد ہونے اور یخ بستہ ہوائیں چلنے سے شہر کا درجہ حرارت کم ہوگیا۔
دسمبر کےبعد جنوری بھی بارشوں کے بغیرگزررہا ہے، خشک سردی کے باعث بیماریوں میں اضافہ ہورہا ہے،رواں ماہ 1600 سے زائد نمونیا کے کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ 36 گھنٹوں میں 180 سے زائد نمونیا کیسز سامنے آئے۔
دھند کےباعث ٹریفک حادثات میں بڑا اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے،ترجمان ٹریفک پولیس کےمطابق 24 گھنٹوں کے دوران 227 ٹریفک حادثات 219 افراد زخمی ہوئے۔