وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ کے باہر لگے سی سی ٹی وی کیمرے چوری ہوگئے۔
شہر اقتدار کو محفوظ بنانے کیلئے لگائے گئے سیف سٹی کیمرے غیرمحفوظ ہوگئے، تھانہ مارگلہ کے باہر لگے کیمرے چور لے اڑے جبکہ اسلام آباد پولیس دو ہفتے تک چوری سے لاعلم رہی۔
ذرائع کے مطابق چوری ہونے والے کیمرے 1 لاکھ 20 ہزار روپے کی مالیت کے تھے۔
کیمرے چوری ہونے کے 15 روز گزرنے کے بعد سیف سٹی اتھارٹی ٹیم موقع پر پہنچی،جبکہ 2 ستمبر کی چوری کا مقدمہ 16 ستمبر کو تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا۔