پاکستان کے سابق آل راونڈر شعیب ملک کی ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کے جہاں چرچے زبان زد عام ہیں وہیں دوسری جانب ثانیہ مرزا اور عمیر جیسوال سے ہمدردی کرنے والوں کی بھی کمی نہیں لیکن اس شورو غل میں سینئر صحافی نعیم حنیف نے چٹ طلاق اور پٹ شادی کے پیچھے چلنے والی ساری ’ فلم‘ بے نقاب کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نعیم حنیف نے سماء نیوز کے پوڈ کاسٹ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس سارے معاملے میں سب سے حیران کن چیز یہ ہے کہ ثناء جاوید اور عمیر جیسوال کے درمیان طلاق کے بعد خاموشی ہے ، میرے پاس اطلاعات ہیں کہ عمیر جیسوال پر دباو ڈالا گیا، جس شہر میں وہ رہتے ہیں وہاں پر کہیں سے بھی دباو آسکتا ہے اور اس طرح کے معاملات میں دھمکی آمیز فون معمول کی بات ہے ،وہ ایک گلوکار ہیں اور فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد ویسے نرم مزاج اور نفیس طبیعت کے مالک ہوا کرتے ہیں ، میرے پاس اطلاعات ہیں کہ عمیر جیسوال کو بھی کچھ ایسی کالز کی گئیں ہیں ،انہیں کسی مقام پر بلایا گیا اور بیٹھا کر سمجھایا گیا کہ آپ باعزت طریقے سے اس معاملے کو ختم کر دیں، تو گلوکار نے طلاق کے کاغذات پر دستخط کر دیئے ۔
صحافی نعیم حنیف نے کہا کہ دراصل عمیر جیسوال کا لالی ووڈ انڈسٹری کی شخصیات سے قریبی تعلق ہے، میں بھی ان کو شعیب ثنا کی شادی کے اعلان کے دن سے کالز کر رہا ہوں مگر ان کا ذاتی نمبر بند ہے، واٹس ایپ پر بھی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔نعیم حنیف کا کہنا تھا سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ ثانیہ مرزا اتنی بڑی سٹار تھیں، بظاہر بڑی اچھی زندگی گزر رہی تھی، دبئی میں بھی گھر بنا لیا تھا، دو بچے ہو گئے تو ایک دم سے ایسا کیا ہوا۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ فاصلے بنانے میں پہل شعیب کی جانب سے ہوئی، ثانیہ کی فیملی کی بہت کوششوں کے باوجود یہ رشتہ قائم نہیں رہ سکا۔
انہوں نے بتایا کہ شعیب ملک کا البتہ فیملی سمیت کچھ لوگوں سے رابطہ ہوا ہے مگر ان کی والدہ، بہنیں اور بہنوئی عمران ظفر کوئی بھی اس شادی میں شریک نہیں تھا۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ثناء جاوید سے نکاح ہونے تک شعیب کے ان تمام رشتے داروں کو علم تک نہیں تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ثانیہ مرزا کی خواہش پر رشتہ بچانے کیلئے آخری کوشش کی گئی شعیب ملک کی ساری فیملی دبئی گئی جس کی وجہ شعیب ملک کے سارے خاندان میں ثانیہ کیلئے بہت زیادہ پسندیدگی تھی، انہیں بطور بہو بہت زیادہ مان دیا جاتا تھا اور یہ پسندیدگی طلاق کے باوجود آج بھی قائم ہے لہذا وقتی طور پر شعیب کی نئی شادی سے متعلق ان کی فیملی کا ردعمل اچھا نہیں تھا ۔ شعیب کی فیملی کا خیال تھا کہ وہ والدہ سمیت بہنوں کی بات مان لیں گے، اپنے رویئے پر غور کریں گے، ایک محبت پر گزارا نہیں ہوتا والی اداؤں پر قابو پائیں گے۔