بھارتی ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار رماکانت دیاما 69 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کی معروف فلم ’’چک دے انڈیا‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے رماکانت دیاما منگل کے روز دنیا سے رخصت ہوگئے۔
رپورٹس کےمطابق اداکار کافی عرصے سے علیل تھے،تاہم انکی موت کی حتمی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آسکی،رماکانت دیاما کی وفات پر شوبز حلقوں اور مداحوں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔





















