اسرائیل نے قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک اور ڈیل کی پیشکش کردی۔
اسرائیلی میڈیا کےمطابق ڈیل میں تمام اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے بدلے دو ماہ کی جنگ بندی کی تجویز ہے،غزہ میں حماس کی اعلیٰ قیادت کو محفوظ راستہ دینے کی بات بھی کی گئی ہے،تاہم نہ تمام فلسطینی قیدی رہا ہوں گے اور نہ ہی جنگ ختم ہوگی۔
حماس کےترجمان کا کہنا ہےکہ ابھی تک ڈیل کی پیشکش ان تک نہیں پہنچی۔تاہم وہ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ کے خاتمے کے بغیر کوئی ڈیل نہیں ہوگی۔
اسرائیلی فوج نے خان یونس پرپوری قوت سےحملہ کردیا،نصیر اسپتال اور الامل اسپتال زخمیوں سےبھر گئے،خان یونس میں قابض فوج اورفلسطینی جنگجوؤں کے درمیان شدیدلڑائی جاری ہے،اسرائیل کی جانب سے ٹینکوں اورطیاروں کے ذریعے خان یونس پر شدید بمباری کی جارہی ہے۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل کو اب تک کا سب سے بڑا جانی نقصان اٹھانا پڑا، حماس سےلڑائی میں مزید 21 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے،24 گھنٹے میں اسرائیل کے 24 فوجی مارے گئے۔