سینئر اداکار ساجد حسن نے بھی سیاست میں انٹری دیدی، استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہوگئے، صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم، مفلر پہنا کر پارٹی میں خوش آمدید کہا۔ ساجد حسن نے کہا ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی چاہئے۔
معروف اداکار اور ٹی وی اینکر ساجد حسن نے جہانگیر ترین اور علیم خان کے نظریات پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کرلی۔
سندھ کے صوبائی صدر محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی پرچم مفلر پہنایا، محمود مولوی نے ساجد حسن کو پارٹی میں خوش آمدید کہا۔
ساجد حسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمیں انتشار اور تقسیم کی بجائے جوڑنے کی سیاست کرنی ہے، اب ہم سوچتے ہیں کہ نوجوانوں اور ملک کیلئے ہم نے کچھ کرنا ہے، ملکی ترقی میں سب کو اپنا حصہ ملانا ہوگا، کوشش ہوگی کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کروں۔
محمود مولوی نے کہا کہ ساجد حسن کو آئی پی پی میں خوش آمدید کہتے ہیں، وہ ہماری شوبز انڈسٹری کا چمکتا ستارہ ہیں، ان کی آئی پی پی میں شمولیت کے بعد دیگر فنکار بھی ہماری پارٹی میں شامل ہوں گے۔