الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 83 اور 85 پر انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف درخواست کی سماعت کل (پیر کو) ہوگی، ڈی آر او سرگودھا، آر اوز اور دیگر متعلقہ افراد کو طلبی کے نوٹس جاری کردیئے گئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں مقامی افسران کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت کل (پیر کو) مقرر کردی۔
ای سی پی نے ڈی آر او سرگودھا، آر اوز اور دیگر متلعقہ افراد کو طلبہ کا نوٹس جاری کردیا۔
این اے 83 اور این اے 85 کے امیدوار کی وفات پر انتخابات ملتوی کئے گئے تھے، تاہم انتخابات ملتوی ہونے کیخلاف این اے 85 سے لیگی امیدوار ذوالفقار بھٹی نے درخواست دائر کر رکھی ہے۔