مارچ میں ملک بھر کے 115 ماحولیاتی نمونےپولیو سے پاک نکلے اور رپورٹ منفی آگئی، پنجاب پولیو سے پاک،ایک بھی ماحولیاتی نمونہ مثبت نہ نکلا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 12ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس تاحال موجود ہے،رپورٹ مثبت آئی ہے جبکہ پنجاب پولیو سے پاک ہو گیا ،ایک بھی ماحولیاتی نمونہ مثبت نہ نکلا۔
رپورٹ کے مطابق سندھ کے سب سے زیادہ 7 مقامات میں پولیو وائرس مثبت آیا،خیبرپختونخوا کے 4 ماحولیاتی نمونے پولیو مثبت آئے،بلوچستان میں بھی پولیو وائرس کا ایک نمونہ مثبت آیاہے۔
رواں سال جنوری میں 24 نمونے اور فروری میں 14 ماحولیاتی نمونے مثبت آئے تھے، گزشتہ سال مارچ میں 67 ماحولیاتی نمونوں میں پولیووائرس نکلا تھا۔




















