پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثنا جاوید اور ان کے شوہر گلوکار عمیر جیسوال کے درمیان ہونے والی علیحدگی سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔
یاد رہے کہ اداکارہ ثنا جاوید 18 جنوری کو قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک سے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں جس کا اعلان ہفتہ کے روز شعیب ملک کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
شعیب ملک نے اس سے قبل بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ جبکہ اداکارہ ثنا جاوید نے معروف گلوکار عمیر جیسوال سے شادی کی تھی، تاہم کچھ عرصہ سے یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ ان کے درمیان علیحدگی ہو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔بلاآخر ، شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کا رد عمل سامنے آگیا
ہفتہ کے روز شعیب اور ثنا کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد ان افواہوں کی تصدیق ہوگئی مگر یہ معاملہ کھل کر سامنے نہیں آ سکا کہ عمیر جیسوال اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کب ہوئی؟۔
یہ بھی پڑھیں۔ ثانیہ اور شعیب کے درمیان آخری جھگڑا کس معاملے پر ہوا، بڑا انکشاف سامنے آگیا
تاہم، سماء لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف کے مطابق ثنا جاوید نے عمیر جیسوال سے دو سے تین ماہ قبل طلاق مانگی تھی۔
سماء ڈیجیٹل کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ ثنا جاوید نے عمیر جیسوال سے دو سے تین ماہ قبل طلاق مانگی تھی اور یہ بات عمیر کے لئے بہت پریشان کن اور تکلیف دہ تھی۔
نعیم حنیف نے بتایا کہ دونوں کے درمیان کسی قسم کی چپلقش کی کوئی خبر کبھی سامنے نہیں آئی تھی ، تاہم گزشتہ تین ماہ کے دوران بہت خاموشی سے دونوں کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے معاملات چلے اور اس حوالے سے کسی کو پتا نہیں چل سکا۔