پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا کے درمیان علحیدگی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے۔
سماء لاہور کے بیورو چیف نعیم حنیف کے مطابق سابق کپتان شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی ملاقاتوں کی خبر ثانیہ مرزا کو تین سے چار ماہ قبل مل چکی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان اس معاملے پر ہی آخری جھگڑا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی بارے حیران کن دعویٰ سامنے آگیا
سماء ڈیجیٹل کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم حنیف کا کہنا تھا کہ شعیب ملک کی ثنا جاوید کے ساتھ گزشتہ تین برس سے ملاقاتیں چل رہی تھیں اور اس وقت ثنا معروف گلوکار اور کمپوزر عمیر جیسوال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
نعیم حنیف نے بتایا کہ شعیب ملک فنون لطیفہ میں بہت ان رہے، انہوں نے بہت سے انٹرٹینمنٹ شوز بھی کئے اس لئے ثنا کی ان سے مسلسل ملاقاتیں ہوتی رہیں، دونوں نجی ٹی وی کے ایک شو میں بھی بار بار ایک دوسرے سے ملتے رہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
انہوں نے بتایا کہ اس دوران شعیب ملک اور معروف اداکارہ عائشہ عمر کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی زیر گردش رہیں تاہم وہ محض افواہیں ہی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ثانیہ مرزا کو ان باتوں کی خبر مل چکی تھی اور دونوں کے درمیان تین سے چار ماہ قبل ثناء جاوید کے معاملے پر آخری جھگڑا ہوا، بعدازں ثانیہ نے اپنے سسرال سے رابطہ کیا اور انہیں دبئی بلایا جہاں شعیب کی فیملی نے دونوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی مگر پانی سر سے گزر چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے علیحدگی پر سخت رنجیدہ
انہوں نے کہا کہ رشتہ آگے بڑھانے کے لئے نہ تو شعیب ملک کے رویے میں کوئی لچک تھی اور نہ ہی ثانیہ مرزا اس معاملے کو مزید برداشت کرنا چاہتی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور بیٹی کی علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آگیا
انہوں نے مزید بتایا کہ شعیب ملک کے اہلخانہ کو اندازہ ہوگیا تھا کہ ثانیہ ان کے ساتھ مزید نہیں رہیں گی مگر پھر بھی وہ چاہتے تھے کہ ان کے درمیان علحیدگی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں۔ بلاآخر ، شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کا رد عمل سامنے آگیا
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیا۔