پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کی سابقہ اہلیہ معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے درمیان علیحدگی کے حوالے سے حیران کن دعویٰ سامنے آگیا۔
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے ہفتے کے روز شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ثناء جاوید کے ساتھ دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، شادی کی تقریب 18 جنوری کو منعقد ہوئی تھی تاہم ، جوڑے کی جانب سے اعلان دو دن بعد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک اور ثناء جاوید کی شادی کب اور کہاں ہوئی؟
شعیب اور ثنا جاوید کی شادی کی خبر سامنے آنے کے بعد قومی کرکٹر کی پہلی بیوی ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کی تصدیق ہوگئی تھی اور بھارتی ٹینس سٹار کے والد عمران مرزا نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کی بیٹی نے شعیب ملک سے خلع لی ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کی تصدیق، بیٹا کس کے پاس رہے گا؟
یاد رہے کہ اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی معروف جوڑی شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی افواہیں دسمبر 2022 سے زیرگردش تھیں تاہم، دونوں کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب اور بیٹی کی علیحدگی پر ثانیہ مرزا کے والد کا رد عمل سامنے آگیا
تاہم، شعیب اور ثانیہ کے درمیان علیحدگی کیوں ہوئی اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں ایک حیران کن دعویٰ کیا جا رہا ہے جس کے تحت ثانیہ کو شعیب کے دوسری خواتین کے ساتھ ملنے پر اعتراض تھا۔
یہ بھی پڑھیں۔ شعیب ملک کی فیملی ثانیہ مرزا سے علیحدگی پر سخت رنجیدہ
رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹینس سٹار اس بات پر خوش نہیں تھیں کہ شعیب دوسری خواتین کے ساتھ میل ملاپ رکھیں اور وہ ایک عرصے تک اس مسئلے کو نظر انداز بھی کرتی رہی ہیں لیکن معاملہ حد سے آگے جانے کے بعد انہوں نے علحیدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ بلاآخر ، شعیب ملک کی دوسری شادی پر ثانیہ مرزا کا رد عمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ یہ دعویٰ پاکستان اور بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔