صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ آٹھ فروری کوہرشعبہ کے لوگوں کو ووٹ کی طاقت سے قوم کے مستقبل کا فیصلہ کرناہے۔آج ملک معاشی،معاشرتی اور سیاسی مسائل کا شکار ہے،مسائل کے حل کیلئے مسلم لیگ ن کوووٹ دے کر کامیاب بنائیں۔
قوم کےنام پیغام میں شہبازشریف نے کہاکہ 8فروری کوفیصلہ کرناہےکہ کس جماعت اورلیڈرنےاگلے5سال قوم کی خدمت کرنی ہے،عوام اپناووٹ جس کوبھی دیں اسکااحترام کریں گے۔
شہبازشریف نے کہا معاشرےمیں زہرگھول دیاگیاہےآج ایک طرف دہشتگردی ہےاوردوسری طرف اندورنی خلفشار ہے، ملک معاشی،معاشرتی وسیاسی مسائل کاشکارہے ،مسائل کےحل کیلئےمسلم لیگ ن کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں۔
شہبازشریف نےکہا کہ نوجوان کوایک ایساپیغام دینےکی کوشش کی گئی جس سےخدانخواستہ وہ پاکستان کوسنوارنےسےہٹ جائیں، میری قوم سےاپیل ہےکہ وہ8فروری کواپنے پولنگ اسٹیشن پرووٹ ڈالنےکافیصلہ کریں،میری ایک گذارش ہےکہ ووٹ ڈالتےووٹ ماضی کی طرف لازمی دھیان دیں۔