ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے درمیان قومی اسمبلی کی ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کی دو نشستوں پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگئی ۔
جی ڈی اے کراچی کے حلقہ این اے دو سو سینتیس اور پی ایس ایک سو چار پر متحدہ امیدواروں کو جبکہ ایم کیو ایم پی ایس ایک سو پانچ پرجی ڈی اے کے امیدوارعرفان اللہ مروت کو سپورٹ کرے گی ۔
ضلع شرقی کے این اے دو سو سینتیس پرایم کیو ایم پاکستان کےامیدوار رؤف صدیقی ہیں ۔ پی ایس ایک سو چارپر محمد دانیال ایم کیوایم کے ٹکٹ پرانتخابی معرکہ لڑیں گے۔