محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کراچی کےعلاقے سولجر بازار میں حساس اداروں کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مفتی تقی عثمانی پرحملے میں ملوث مبینہ سہولتکار کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی نے دعوی کیا کہ ملزم ہائی ویلیو ٹارگٹ کی ریکی کرتا اور اپنے ساتھیوں سید رضا جعفری اورعابد رضا کو اطلاع دیتا تھا جو ٹارگٹ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا کرتے تھے۔ مبینہ سہولت کار سید محمد مہدی کا تعلق پڑوسی ملک اور زینبیون بریگیڈ سے ہے۔
حکام کے مطابق ملزم سید رضا جعفری اورعابد رضا مفتی تقی عثمانی پر حملے میں بھی ملوث تھے،ملزمان نے مخالف فرقوں کی اہم شخصیات کوٹارگٹ بھی کیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ملزم اسلحہ اور گولہ بارود اپنے گھر میں رکھا کرتا تھا اورٹارگٹ کرنے کےلئے ہینڈ گرنیڈ اسلحہ اور ایمونیشن کی خرید و فروخت بھی کرتا تھا۔