اسرائیلی بمباری کے باعث بے گھر ہونیوالے فلسطینی جوڑے نے خیمہ بستی میں نئی زندگی کا آغاز کردیا، محمد الغندور اور شہد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوگوار ماحول میں خوشیوں کے لمحات، غزہ کے پناہ گزین کیمپ میں شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
خیمہ بستی میں مقیم محمد الغندور اور شہد نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا۔ شادی کی انتہائی سادہ تقریب میں رشتہ داروں نے تالیاں بجا کر بارات کا استقبال کیا، بچوں نے بھی خوشیاں دوبالا کرنے میں اپنا حصہ ڈالا۔
الغندور اور شہد کی شادی غزہ جنگ سے پہلے طے پائی تھی لیکن اسرائیلی بمباری نے ان کے سارے خواب چکنا چور کردیئے۔
واضح رہے کہ غزہ اور فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں اب تک تقریباً 25 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد 60 ہزار سے بھی زائد ہے۔