این اے پچاسی سرگودھا میں آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے گئے۔ ریٹرننگ افسر نے حلقے میں انتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
ریٹرننگ آفیسر آفیسر شعیب احمد نسوانہ کی جانب سے این اے پچاسی کا الیکشن ملتوی ہونے کا نوٹیفکیشن جا ری ک دیا ، جس میں بتایا گیا کہ انتخابات امیدوار صادق علی کے انتقال کے باعث ملتوی کیے گئے ہیں۔
الیکشن کمیشن الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں عامرسلطان چیمہ، ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی اور دیگر امیدوار مدمقابل ہیں ،حلقے میں انتخابات کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیاجائےگا۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں عام انتخابات 8 فروری کوشیڈول ہیں، جس میں قومی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے علاوہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں پولنگ ہوگی۔