کینیڈا نے غیر رسمی طور پر پنجاب سے اضافی ورکرز کو خوش آمد ید کہنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور کینیڈین ہائی کمشنر لیزلی سکینلن کے درمیان ہونے والی ملاقات میں غیر رسمی معاہدہ طے پا گیا ہے ، محسن نقوی نے معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں کو جلد ہی کینیڈا میں روزگار کے مواقع تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔
مزید برآں، دونوں فریقین نے دیگر شعبوں بشمول ان کے درمیان ماحولیاتی تحفظ جیسے شعبوں میں تعاون پر تفصیلی بات چیت کی ۔دونوں رہنماو ں نے ماحولیاتی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا ، ، خاص طور پر لاہور کی موجودہ حیثیت کو دیکھتے ہوئے جو کہ دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سے ایک ہے۔پنجاب حکومت کا ایک وفد آنے والے ہفتوں میں معاہدے پر باقاعدہ دستخط کے لیے کینیڈا کا دورہ کرنے والا ہے۔