دوران عدت نکاح کیس میں بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد کرنے کیخلاف دائر درخواست مسترد کردی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں کیس کی سماعت کی۔
سابق وزیراعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدم موجودگی کے باعث فرد جرم عائد کرنے کیخلاف دائر درخواست مستردکردی گئی۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست منظور کرلی گئی۔ کیس کی مزید سماعت کل پھر ہوگی۔