پاکستان اور ایران کےدرمیان تناؤکی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جلد بلائے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی واپسی پراجلاس کی تاریخ کا تعین کیا جائے گا،اجلاس میں اعلیٰ عسکری اورسول قیادت شرکت کرے گی،قومی سلامتی امور،پاک ایران کشیدہ تعلقات کےتناظر میں اہم فیصلےکیےجائیں گے۔
اس سےقبل پاک ایران کشیدگی کےباعث نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نےدورہ ڈیووس مختصرکردیا،نگراں وزیراعظم جلد پاکستان پہنچ رہےہیں۔ترجمان دفترخارجہ کےمطابق نگران وزیرخارجہ نےبھی دورہ یوگنڈامختصرکردیا ہے۔ پاکستان کی سلامتی اورقومی مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔
ایران میں بیٹھےیہ پاکستانی نژاددہشت گرد خودکو سرمچارکہتے ہیں۔انتہائی پیچیدہ کامیاب آپریشن مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔