پاک ایران کشیدگی کے باعث نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے دورہ ڈیووس مختصر کر دیا۔ نگراں وزیراعظم جلد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نگران وزیرخارجہ نے بھی دورہ یوگنڈا مختصر کردیا ہے۔ پاکستان کی سلامتی اور قومی مفاد پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا۔ ایران میں بیٹھے یہ پاکستانی نژاد دہشت گرد خود کو سرمچار کہتے ہیں۔ انتہائی پیچیدہ کامیاب آپریشن مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
ترجمان کے مطابق مرگ بر سرمچار نامی آپریشن انتہائی مربوط اور فوجی حملہ تھا، ایران میں غیرحکومتی جگہوں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں، ایران میں بیٹھے یہ پاکستانی نژاد دہشت گرد خود کو سرمچار کہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک کسی ملک کی ثالثی کا علم نہیں۔