پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ معاشی ماہرین سے ملاقاتیں حکومت ملنےکی گارنٹی نہیں،تاہم انتخابات میں عوام کافیصلہ ہم سب کوقبول ہوگا، نواز شریف کواکثریت ملی توحالات بدلنےکیلئےدن رات ایک کریں گے،اب اگربلا نہیں ہےتوپی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کی وجہ سےنہیں۔
لاہو ر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےشہبازشریف نے کہا کہ دوست ممالک سےسفارتی تعلقات اکیلےنہیں،اجتماعی کاوشوں سےٹھیک کئے،ایس آئی ایف سی سےملک کوبےپناہ فائدہ مل سکتاہے،پاکستان کودیوالیہ ہونےسےبچانےکاکریڈٹ میرےاکیلےکانہیں،اس کا کریڈٹ باقی13جماعتوں کو بھی دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا اب اگربلا نہیں ہےتوپی ٹی آئی کی اپنی غلطیوں کی وجہ سےنہیں،بلا ہوتا تو شیر بلے کا مقابلہ کرتا،جیسےماضی میں کرتارہا، انہوں نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نےاپنے انٹراپارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟بلےکانشان میں نےیا نوازشریف نےلیاہے؟سپریم کورٹ کی براہ راست سماعت ہوئی،پی ٹی آئی ثبوت نہ دےسکی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آپ نےپھولوں کی بات کی،پھول پھول ہوتےہیں ان کی خوشبو سےچمن مہکتاہے،اللہ تعالیٰ نےموقع دیاتونوازشریف کی قیادت میں ترقی کادورواپس آئےگا،نوازشریف ملکی ترقی اورخوشحالی تمام آئینی اداروں سےمشاورت کرکےآگےچلیں گے۔
انہوں نے کہا کہ نوازشریف نےمینارپاکستان پرقوم کواپنےآنےکامقصد بتایاہے،ہم نےنوجوان نسل پرار بوں، کھربوں روپےخرچ کرنےہیں،ہم نےنوجوان نسل پراربوں،کھربوں روپےکی سرمایہ کاری کرنی ہے۔
صدر ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کی سوچ پختہ اورمدبرانہ ہے، ہم نےکارکنان اوران لوگوں کوٹکٹ دیئےجوالیکشن جیت سکتےہیں،آئندہ چیلنجزہمالیہ نماہیں ایسی ہی سوچ اور وژن بھی ہوناچاہیے،نوازشریف کواکثریت ملی توحالات بدلنےکیلئےدن رات ایک کریں گے۔
نوازشریف دورمیں لاکھوں بچوں کواربوں کےتعلیمی وظائف دیئےگئے،آئی ٹی کےحوالے سےملک میں کام کرناہوگا،نوجوانوں کوووکیشنل تربیت دلواکربیرون ملک بھجوائیں گے۔
آج ملک میں بڑےچیلنجزہیں،ملک میں تیل نہیں،گیس کے ذخائربھی کم رہ گئے،نوازشریف نےمعیشت کیلئےجوخدمت کی اس کی مثال نہیں،نوازشریف منشورمیں اپناوژن بتائیں گےاور جماعت کامنشورچند دن میں پیش کریں گے۔
ہم نے16ماہ محنت کرکےملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا،قوم کے6،7سال برباد کردیئےگئے،ڈنڈے اوربلے سےختم کئےگئےسفرکودوبارہ شروع کرناہے،پاکستانی معاشرے میں زہرگھولاگیا،تقسیم درتقسیم کردی گئی۔
اندازہ تھانوازشریف ملک کوآگےلےجائیں گےلیکن سب تہہ وبالاکردیاگیا،ہماری حکومت میں دن رات کام ہورہاتھا،ثاقب نثارمہرہ تھااس کےذریعےنوازحکومت کوہٹایاگیا،نوازشریف کو موقع ملاتوماضی کاسفردوبارہ شروع ہوگا۔
ن لیگ نے انتخابی مہم کاآغاز کردیاہے،مہم کوچاروں طرف لےجائیں گے، 8فروری کوعوام ووٹ سےپاکستان کےمستقبل کافیصلہ کریں گے،اورعوام کافیصلہ ہم سب کوقبول ہوگا۔