یوٹیوب کی جانب سے گلوبل وارمنگ کے حوالے سے جعلی خبروں پر اشتہرات چلانے انکشاف ہوا ہے۔
سی سی ڈی ایچ کی رپورٹ کے مطابق یوٹیوب پر موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں جھوٹے دعوے کرنے والے چینلز کی وڈیوز پر یوٹیوب سالانہ اشتہارات کے مد میں 1.34 ملین ڈالر کما رہا ہے۔
خیال رہے کہ گوگل کی پالیسی کے مطابق ایسے دعوؤں کی حمایت کرنے والی ویڈیوز پر یوٹیوب پر اشتہارات سے آمدنی پیدا کرنے پر واضح طور پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
سینٹر فار کاؤنٹرنگ ڈیجیٹل ہیٹ (سی سی ڈی ایچ) نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے الفابیٹ انکارپوریشن کے 96 یوٹیوب چینلز کے پچھلے 6 سالوں کی 12,058 ویڈیوز کی ٹرانسکرپٹس کا جائزہ لیا۔
سی سی ڈی ایچ کی رپورٹ کے مطابق پچھلے سال چینلز پر آب و ہوا سے انکاری مواد 70 فیصد تھا جبکہ چینلز ایسے مواد کو فروغ دے رہے ہیں جو موسمیاتی تبدیلی پر سائنسی اتفاق رائے کو کمزور بنا رہے ہیں۔
سی سی ڈی ایچ کے چیف ایگزیکٹو عمران احمد نے صحافیوں سے کہا کہ پہلے لوگوں نے کہا موسمیاتی تبدیلی نہیں ہو رہی جبکہ اب یہ کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی ہو رہی ہے لیکن اس کا کوئی حل نہیں ہے۔
سی سی ڈی ایچ نے یوٹیوب سے موسمیاتی تبدیلی سے انکار پر مبنی مواد پر اپنی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔
دوسری جانب یوٹیوب کے ترجمان نے کہا کہ بشمول عوامی پالیسی یا تحقیق ماحولیاتی تبدیلی کے موضوعات پر بحث یا مباحثے کی اجازت ہے تاہم انکار کی حد عبور کرنے پر ان ویڈیوز پر اشتہارات دکھانا بند کر دیے جاتے ہیں۔