بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی کی نئی فلم میں علی ظفر کے ہٹ گانے جھوم کو چورا کر نیا ورژن بنا دیا گیا۔
بالی ووڈ اداکارودیوت جموال اور نورا فتحی کی فلم کرک میں مرکزی کردار میں نظر آئیں گئے،فلم کے گانے میں پاکستانی گلوکار علی ظفر کے ہٹ گانےجھوم کو دوبارہ بنا کر شامل کیا گیا ہے،گانے کے نئے ورژن میں گلوکارہ شریا گھوشال اور گلوکار وشال مشرا نے اپنی آوازو کاجادو جگایا۔
اداکارودیوت نےجھوم گانےکومنتخب کرنےکی وجہ بتاتے ہوئےکہاکہ یہ گانا اصل معنوں میں خالص جذبات کی عکاسی کرتا ہے،یہ کرک کے لیےبہترین ساؤنڈ ٹریک ہے۔
فلم کرک کی بالی کےمعروف فلم میکر آدیتہ دت کی ہدایت کاری میں بنائی گئی، انہوں نے 2005 میں 'عاشق بنایا آپ نے' اور 2013 میں 'ٹیبل نمبر 21' جیسی کامیاب فلمیں بنائیں۔
فلم میں ارجن رامپال اور ایمی جیکسن بھی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں،کرک 23 فروری 2024 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔
علی ظفر کا گانا 'جھوم' فروری 2011 میں ریلیز ہوا،جو بہت زیادہ مقبول ہوا تھا۔تاہم ابھی تک علی ظفر کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا کہ گانا انکی اجازت کسیاتھ فلم میں شامل کیا گیا ہے یا پھر بغیر اجازت کے شامل کیا گیا۔فلم کے نئے گانے پرسوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آیا ہے،صارفین کا کہنا ہے کہ علی ظفر نے اس گانے کو بہتر انداز سے گایا۔
واضح رہےکہ اس سے قبل بھی بالی ووڈ کی کئی فلموں میں پاکستانی گانوں کو کاپی کیا گیا ہے۔