ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کے بعد سوشل میڈیا پروپیگنڈے میں ایک مخصوص سیاسی جماعت سے جڑے اکاؤنٹس ملوث نکلے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی جماعت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے انڈین اکاؤنٹس کے ساتھ مل کر پروپیگنڈہ کیا جانے لگا۔ مخصوص سیاسی جماعت واقعے کو بنیاد بناکرانتشار پھیلانے کی کوششش کرنے لگی اور مذکورہ جماعت کے کارکن سوشل میڈیا پر مذموم عزائم کیلئے ہمیشہ کی طرح انتشار پھیلانے میں مصروف ہیں۔
واقعہ کا جواز پیدا کرنے کیلئے جیش العدل کی جانب سے جعلی پریس ریلیزجاری کروائی گئی۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ یکجان ہوکر انتشار کے بجائے ملکی سالمیت، خود مختاری کوترجیح دی جائے۔
دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ نے ایران کی جانب سے پاکستانی فضائی حدودکی خلاف ورزی کی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری،سالمیت کی خلاف ورزی مکمل طور پر ناقابل قبول ہے۔ خلاف ورزی سنگین نتائج کاباعث بن سکتی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کی جانب سے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی انتہائی تشویشناک ہے، غیرقانونی عمل رابطے کے متعدد چینلز کی موجودگی کے باوجودہوا، ایرانی وزارت خارجہ میں سینئرعہدیدار کے پاس شدید احتجاج درج کرایا جاچکا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق یکطرفہ کارروائیاں دوطرفہ اعتماد کو شدید نقصان پہنچاسکتی ہیں، نتائج کی ذمہ داری پوری طرح ایران پر عائد ہوگی، واقعہ کی ذمہ داری ایرانی حکومت،آئی آرجی سی، ایرانی انٹیلی جنس پرعائدہوتی ہے۔ اس طرح کی یکطرفہ کارروائیاں اچھے ہمسایہ تعلقات کے مطابق نہیں۔