گجرات کا ایک ایسا دلچسپ حلقہ بھی ہےجہاں پانچ بھائی مختلف سیاسی جماعتوں سےامیدوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں 8 فروری کا عام انتخابات شیڈول ہیں ، اور اس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے امیدوار میدان میں اتار دیئے ہیں ، جس کیلئے گجرات سے 5 بھائی الیکشن کیلئے میدان میں آگئے۔لیکن یہ تمام مختلف مختلف سیاسی جماعتوں سےامیدوار ہیں۔
چودھری عابد رضا قومی اسمبلی این اے 62 کیلئے، اور ان کے4چھوٹےبھائی صوبائی اسمبلی کی نشست پرقسمت آزمائیں گے۔تین بھائی پی پی28 سے مختلف پارٹیوں کی ٹکٹوں پرآمنےسامنےہیں، اورچوتھے بھائی پی پی 33 کیلئے ن لیگ کی جانب سے امیدوار ہیں۔پی پی 28سے لیگی امیدوارچوہدری شبیر کوٹلہ پہلے بھی ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکے ہیں۔
بڑے چوہدری عابد نے صورتحال کو جمہوریت کا حسن قرار دیا ہے تاہم گجرات کی اس دلچسپ سیاسی صورتحال میں دیکھنا یہ ہے کہ حلقے کی عوام کس بھائی کا ساتھ دیتے ہیں اور کس پر عدم اعتماد کرتے ہیں ۔