پاکستان میں کورونا جے این ون کے 15 کیسز رپورٹ ہوئے،وزارت صحت نے نئے ویریئنٹ کی رپورٹ جاری کر دی۔
ترجمان کےمطابق وزارت صحت کورونا کی نئی قسم کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے۔ پاکستان میں کورونا جے این ون ویریئنٹ کے تاحال 15 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں کورونا جے این ون رپورٹ ہوچکا ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق اس ویریئنٹ کے پھیلاؤ کا خطرہ بہت کم ہے۔
وزیرصحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہےکہ وفاقی حکومت صوبوں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہے جبکہ کورونا کےنئے ویریئنٹ سے عوام کو محفوظ رکھنے کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔
ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ سردیوں کے مہینوں میں کالی کھانسی کے پھیلاؤ کا رسک معمولی طور پر بڑھ جاتا ہے پاکستان میں اس مرض کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کا امکان کم ہے۔