پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔
شہروز کاشف نے دوسری مرتبہ دنیا کی آٹھویں بلند ترین چوٹی ماؤنٹ مناسلو کو سر کرلیا ہے
کوہ پیما شہروز کاشف اس مرتبہ 8163 میٹر بلند چوٹی کی ’ریئل سمٹ‘ پوائنٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے ہیں، نوجوان کوہ پیما پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجکر ایک منٹ پر مناسلو ٹاپ پر پہنچے۔
❇🏆 MANASLU SUMMIT 🏆❇
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) September 20, 2023
Congratulations, Pakistan 🇵🇰🇵🇰🇵🇰
A promise fulfilled !!!!
Alhamdulillah, Shehroze has summited the majestic Manaslu, the eighth -highest mountain in the world, standing tall at 8163 meters in Nepal. #PakistanOnManaslu #thebroadboy #ShehrozeKashif pic.twitter.com/yD9Y1Kd5d1
یاد رہے کہ شہروز کاشف نے 2021 میں پہلی بار ماؤنٹ مناسلو سر کیا تھا، بعد ازاں 2021 میں ہی یہ انکشاف ہوا تھا کہ مناسلو کا ریئل سمٹ پوائنٹ چند میٹر آگے ہے۔