استحکام پاکستان پارٹی کے صدرعبدالعلیم خان کی ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام نتخابات کےسلسلے میں انتخابی مہم زور وشور سے جاری ہے۔
لاہور کے حلقہ پی پی149میں عبدالعلیم خان کی انتخابی مہم میں گہماگہمی دیکھنے میں آئی ، صدر آئی پی پی نے حلقےمیں کارنرمیٹنگزکاانعقاد،الیکشن دفاترکاافتتاح کردیاگیا، جس میں گڑھی شاہو،اچنت گڑھ،باجالائن،سنگ پورہ کےشہریوںنے شرکت کی ۔
عبد العلیم خان نے یوسی119میں زاہدشاہ اورسرفرازگڈوکی جانب سے پارٹی دفاترکاافتتاح کیا ،اورعظیم چھینہ،راناتنویر،چوہدری شیرعلی اورراناعبدالرحیم کی کارنرمیٹنگزمیں شرکت کی ، اس موقع نوجوانوں نے ٹولیوں میں بھنگڑےڈالے،آئی پی پی قیادت کاجگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا،اوراہل علاقہ نے عبدالعلیم خان کےحق میں نعرے لگائے۔
استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما شعیب صدیقی کاخطاب میں کہنا تھا کہ 8فروری کوعقاب کےنشان پرمہرلگاکرعبدالعلیم خان کوکامیاب کرائیں گے،یہ حلقہ20سال سےعبدالعلیم خان کےوژن اورخدمت کا گواہ ہے،الیکشن سےقطع نظرعبدالعلیم خان نےعلاقےکی بلا امتیازخدمت کی،شہرکاہرحلقہ عبدالعلیم خان جیسےخیرخواہ اورہمدردلیڈر کامنتظرہے۔