سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے مسلم لیگ ن کو خیر باد کہہ دیا۔
مسلم لیگ ن کی خوشاب سے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے نائب صدارت سے مستعفی ہونے کے ساتھ ساتھ پارٹی بھی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
سمیر ا ملک نے اپنا استعفیٰ ن لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو بھجوادیا۔
رپورٹ کے مطابق سمیرا ملک عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر مستعفی ہوئیں۔
نمائندہ سماء کے مطابق سابق وفاقی وزیر سمیرا ملک نے عام انتخابات میں استحکام پاکستان پارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا۔
سمیرا ملک نے آئی پی پی امیدواران این اے 88 سے گل اصغر، پی پی 83 سے احسان اللہ ٹوانہ اور پی پی 84 سے محمد زبیر کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
سمیرا ملک سے استحکام پاکستان پارٹی کے امیدوار گل اصغر بگھور نے ملاقات کی، جس میں انتخابات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی گئی۔