تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے’بلے ‘کے نشان کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل دائر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے کا نشان نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا، لیکن کسی بھی صورت الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کریں گے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہرنے کہا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ تمام امیدواروں کی متعلقہ انتخابی نشانات کےساتھ تین روز میں فہرست جاری کردیں گے۔بلے کا نشان نہ دینے سے جمہوریت کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:۔پی ٹی آئی سے بلے کا نشان چھن گیا، پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سےجمہوریت کیخلاف سازش کامیاب ہوئی،انتخابی نشان واپس لینےسے25کروڑعوام کےبنیادی حقوق متاثرہوئے،اپنے امیدواروں کی متعلقہ انتخابی نشانات کےساتھ فہرست 3 روز میں جاری کریں گے، اور انتخابات کا بائیکاٹ نہیں کریں گے،بھرپور حصہ لیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ووٹ کی حفاظت کیلئےڈٹےرہیں گے، بلے ‘کےانتخابی نشان کے معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔
یاد رہے کہ 13 جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی آئی کو بلے کے نشان کی الاٹمنٹ کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا تھا، تحریک انصاف بلے کے نشان پر انتخاب نہیں لڑ سکے گی۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کوئی شواہد نہیں ملے کہ پی ٹی آئی نے شفاف الیکشن کرائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی اپیل منظور کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:۔سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ،پی ٹی آئی امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے، بیرسٹر گوہر
اس کے بعد پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما بیرسٹر گوہرنے ’بلے ‘ کے انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ قبول کرتے ہوئےکہا تھا کہ اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔
بیرسٹر گوہر نے کہاتھا سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول کرتے ہیں ، اور اب ہمارے سارے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔