صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے صاحبزادے عواب علوی نے اہم وضاحتی بیان جاری کردیا، کہتے ہین کہ کوئی شک میں نہ رہے، بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہیں، تحریک انصاف کے کارکن عارف علوی پر بھروسہ رکھیں۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیٹے عواب علوی نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں کہا ہے کہ صاف بتادینا چاہتا ہوں، علوی فیملی تحریک انصاف کے ساتھ ہے، کوئی شک میں نہ رہے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ مخلص ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے عہدے اور معاملے کی حساسیت کے پیش نظر مشکل فیصلے کئے، عارف علوی کے فیصلوں کے پیچھے تفصیلی کہانی موجود ہے، پی ٹی آئی کے کئی رہنماء ان معاملات کو سمجھتے ہیں۔
Let me be unequivocally clear - The Alvi family is fully dedicated to Imran Khan & PTI like millions of people in Pakistan. Let there be no doubt
— Awab Alvi (@DrAwab) January 15, 2024
Regarding the confusions & misperceptions about decisions taken by Dr Arif Alvi - due to his position and sensitivity on many matters… https://t.co/4bGkUPkwSZ
عارف علوی کے بیٹے کا مزید کہنا ہے کہ صدر مملکت ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے رہے ہیں، عارف علوی کا یقین ہے کہ صدارت بانی پی ٹی آئی کی امانت ہے، تحریک انصاف کے کارکن عارف علوی پر بھروسہ رکھیں۔