پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ کھیلا گیا جس میں قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم آپ کو یہ جان کر حیرت ہو گی کہ قومی ٹیم میں نیوزی لینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے عباس آفریدی سابق فاسٹ باولر عمر گل کے بھتیجے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستان کی جانب سے دو کھلاڑیوں نے ٖڈیبیو کیا جن میں اسامیر اور عباس آفریدی شامل ہیں ، عباس آفریدی پاکستان کے سابق فاسٹ باولر اور موجود بولنگ کوچ عمر گل کے بھتیجے ہیں، ڈیبیو کے موقع پر عمر گل نے ہی اپنے بھتیجے کو گرین کیپ پیش کی تھی ۔
اس موقع پر عمر گل کا کہناتھا کہ یہ ان کے اور ان کی فیملی کیلئے فخر کا لمحہ ہے ، انہوں نے عباس آفریدی کو تلقین کی کہ وہ سٹار اور پاکستان کے نام کو ہمیشہ اوپر رکھیں ، ہر کرکٹرز کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ سٹا ر کیلئے کھیلے ، گرین کیپ پر موجود سٹار کیلئے کھیلنا اعزاز کی بات ہے ، کوشش کرنا جس طرح ڈومیسٹک میں پرفارم کیا اسی طرح قومی ٹیم کیلئے بھی پرفارمنس دینا ۔
گرین کیپ لینے کے بعد عباس آفریدی کا کہناتھا کہ ان کیلئے پاکستان کی جانب سے کھیلنا اعزاز کی بات ہے ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے وہ اپنے ملک کیلئے کھیلے ، میرا بھی یہی خواب تھا جو آج پورا ہو رہا ہے ۔