ملک بھر میں 8 فروری کو شیڈول عام انتخابات سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے ملتان سے بڑی وکٹ گرا دی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کےپی پی 221سے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان اقبال مڑل نے ساتھیوں کے ہمراہ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران عرفان اقبال مڑل پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی پی میں شمولیت اختیارکرلی۔
اس کے علاوہ میاں عرفان اقبال مڑل پیپلزپارٹی کے امیدواران کے حق میں دستبردار ہو گئے،اورانہوں نےعبدالقادر گیلانی ،میاں کامران عبداللّٰہ مڑل اور رانا طاہر شبیر کی بھرپور حمایت کا اعلان بھی کر دیا۔