لاہوربار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے نتائج کااعلان کردیاگیا۔منیر حسین بھٹی صدراوررانا نعیم طاہرجنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
صدرکی نشست پرمنیرحسین بھٹی،ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مدمقابل تھے، 9مختلف نشستوں پر36 امیدواروں نے انتخابات میں حصہ لیا۔
یہ بھی پڑھیں:۔لاہوربار کے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا
چودہ ہزار دو سو اٹھائیس وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کیا جبکہ ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے تھے۔
عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے منیرحسین بھٹی 3 ہزار834 ووٹ لیکرصدر ،رانا نعیم طاہر4 ہزار10ووٹ لیکرجنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔
الیکشن کے نتائج آنے کے بعد وکلا کا لباس پہنے افراد نے فائرنگ بھی کی۔پولیس موقع پرپہنچ گئی ہےاورفائرنگ کرنے والے وکلا کو گرفتار کرنے پولیس کا آپریشن جاری ہے۔