لاہوربارکے سالانہ انتخابات کا میدان سج گیا۔
صدرکی نشست پرمنیرحسین بھٹی،ادیب اسلم بھنڈر اور عمران مسعود مدمقابل ہیں، 9مختلف نشستوں پر36 امیدوار مدمقابل ہیں۔
چودہ ہزار دو سو اٹھائیس وکلاء اپنا حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔ووٹنگ کا عمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا،سکیورٹی کے سخت اقدامات ہیں۔
دوسری جانب فیصل آباد کےحلقے این اے 102 میں ڈسٹرکٹ بارکے الیکشن کام ماحول گرم ہے،پانچ ہزار سے زائد وکلا اپنے حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں۔
پولنگ صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی امیدواران جیت کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہے ہیں۔
ڈسٹرک بار کے الیکشن کے لئے ایک ہزار کے قریب پولیس اہلکار وافسراں سیکورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے