پاکستان کا ائر ڈیفنس کا ہائی ٹو میڈیم ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے ملکی دفاعی نظام ناقابل تسخیر بنانے کی جانب ایک اور اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا ہے ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سونمیانی میں ہونے والا ائر ڈیفنس ویپن سسٹم کا کامیاب تجربہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی دیکھا، کور آف آرمی ائر ڈیفنس کی درستگی اور آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی ۔
جنرل عاصم منیرنے کہا کہ پاکستان کیخلاف کسی بھی خطرے کو روکنے کیلئے اپنا نظام جدید بنارہے ہیں۔
آرمی چیف نے آرمی ایئر ڈیفنس سینٹر کا دورے کرکے لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال کو آرمی ایئر ڈیفنس کور کا کرنل کمانڈنٹ تعینات کیا،انہوںنے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔