پاکستان مسلم لیگ ( ق ) نے عام انتخابات کے لئے مسلم لیگ ( ن ) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مسلم لیگ ن کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ صرف اپنی ذات کی حد تک سیٹ ایڈجسٹمنٹ قبول نہیں، فیصلہ کیا ہے کہ ہم اپنے امیدواروں کو دہرے معیار کی نظر نہیں ہونے دیں گے۔
چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ ہمارے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں ن لیگ نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کئے جس کے بعد ن لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ پاکستان اور قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنا کردارادا کیا ہے اور کرتے رہیں گے۔
اس حوالے سے چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ ن لیگ گجرات سے بھی نامزد کردہ امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردے، ہم بنا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے مقابلے کے لیے تیار ہیں۔