انتخابات سے قبل رام مندر کا افتتاح مودی کی نئی سیاسی چال پر کانگریس نے رام مندر کی افتتاحی تقریب میں شرکت سے انکار کردیا۔
کانگریس ممبران کی جانب سے کہا گیا کہ یہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے سیاسی نظریات کی منصوبہ بندی ہے،مذہب ایک ذاتی معاملہ ہےلیکن بی جے پی مندر بنانےکی مد میں اپنے سیاسی مقاصد استعمال کر رہی ہے،ایک نا مکمل مندرکا افتتاح انتخابی مہم کی ایک چال ہے،بی جے پی سیاست میں مذہب کو گھسیٹ رہی ہے۔
#Political moves ahead of elections! #Modi's inauguration of #RamMandir sparks controversy.
— SAMAA TV (@SAMAATV) January 12, 2024
Congress declines participation, citing #BJP and #RSS political motives. CPI also refrains.
Tensions rise as the intersection of #religion & #politics unfolds. #SamaaTV pic.twitter.com/W5LRhCW6oS
کانگریس رہنما ممتا بینرجی نےکہا انتخابا ت سےقبل ایودھیا میں رام مندر کا افتتاح بی جےپی کی جہالت ہے،لوگوں کو مذہبی بنیادوں پرتقسیم کرنے پر یقین نہیں رکھتی۔
کانگریس سے پہلے سی پی آئی نے بھی مندر کی افتتاحی تقریب میں جانے سے انکار کیا تھا
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا کہنا ہےکہ سیاستدان اور مذہبی رہنما تقسیم ہیں لیکن پھر بھی سیاستدان سارے مذہبی فرائض انجام دے رہے ہیں،مختلف دکانداروں اور شاپنگ مالزکودھمکی دی گئی کہ رام مندر کے افتتاح کے بینرز لگائے جائیں۔
اسی حوالے سے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کانگریس کا ہائی پروفائل تقریب میں شرکت نہ کرنا عام انتخابات سے قبل ایک اہم فلیش پوائنٹ ہے،
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی نےمذمت کرتے ہوئے اپنی ہی ملک کی پارٹی کو رامائن کا راون قرار دیا۔