پاکستان فلم انڈسٹر ی کے سینئر اداکار اور ڈائریکٹر خالد بٹ انتقال کرگئے۔
خالد بٹ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔ان کی نماز جنازہ جمعہ کو نمازعصرکے بعد ادا کی جائے گی۔ مرحوم نے دو بیٹے، دو بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑا۔
خالد بٹ پنجاب کے شہر ملتان میں پیدا ہوئے اور پلے بڑھے۔ اس کے بعد وہ اداکاری میں کیریئر بنانے کے لیے 1979 میں لاہورچلے گئے۔
خالد بٹ نے انیس سوستر میں کیرئرکا آغاز کیا اوراس دوران اداکاری کے ساتھ ہدایت کاری بھی کی۔وہ اردو اور پنجابی فلموں اور ٹیلی ویژن سیریز کی ایک بڑی تعداد میں نظر آئے۔
ان کےمعروف ڈرامہ سیریل میں تیسرا کنارہ، نیلے ہاتھ، بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل تھے۔اداکارکے کیرئر کی آخری فلم دہلی گیٹ تھی۔