متحدہ عرب امارت میں روزی کمانے کی غرض سے مقیم پاکستانی شہری نعمان خا ن کی اڑھائی کروڑ سے زائد کی لاٹری نکل آئی۔
تفصیلات کے مطابق محمد نعمان عمومی طور پر نامعلوم نمبرز سے موصول ہونے والی کالز کو اٹھانے میں گریز کرتا تھا لیکن ایک نامعلوم نمبر سے آنے والی کال نے اس کی زندگی ہی بدل دی۔ پاکستانی شہری کو جب الانصاری ایگزیکٹو کی جانب سے کال موصول ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ وفادار گاہک ہونے کی بنیاد پر آپ کو خوابوں کا گھر بطور انعام دیا جارہاہے تو نعمان کو یقین نہیں آیا اور وہ سمجھا کہ شائد یہ کوئی فراڈ ہے ۔اس کے بعد نعمان کو کمپنی کی جانب سے ایک اور کال موصول ہوئی لیکن اس مرتبہ پی ٹی سی ایل سے کی گئی تھی اور اس کے موبائل فون پر کمپنی کا نام بھی آویزاں ہو رہاتھا لیکن اس کے باوجود بھی وہ کشمکش کا شکار رہے اور انہوں نے اس کی تحقیقات کروائیں ۔
جب انہیں یقین ہوا کہ یہ کوئی فراڈ نہیں بلکہ واقعی ہی ان کا دبئی میں گھر انعام میں نکلا ہے توا ن کی خوشی کی انتہا نہ رہی۔ منی ایکسچینج الانصاری نے آج باقاعدہ انعام جیتنے والے خوش نصیب کا اعلان کر دیاہے انہیں گھر کی مالیت کے برابررقم اد ا کی جائے گی ،جس کی مد میں 11 جنوری کو نعمان کو ساڑھے تین لاکھ درہم دیئے جائیں گے ۔
نعمان روزانہ کی بنیاد پر عجمان سے دبئی کام کیلئے جاتے تھے اور وہ الانصاری کے ذریعے باقاعدگی سے اپنے اہل خانہ کو ترسیلات زر بھجوا رہے تھے ، یہ سلسلہ تقریبا دس سال سے جاری تھا اور انہوں نے الانصاری کے علاوہ کوئی اور منی ایکسچینج استعمال نہیں کی ۔