سانحہ 9 مئی پر تباہی مچانے والے شرپسندوں کی جانب سے شفاف انتخابات کے انعقاد کے مطالبے پر ملک بھر سے سخت عوامی ردعمل سامنے آرہا ہے۔
ملک کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرنے والوں کے بارے میں عوام کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آتی یہ لوگ کس بنیاد پر ووٹ مانگنے آجاتے ہیں، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ہمارے شہداء کی بے حرمتی کی اور قائد اعظم کے گھر کو نذرِ آتش کیا۔ غیرت مند قومیں اپنے شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی نہیں کرتی۔
عوام کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اور بھی جماعتیں ہیں لیکن ایک مخصوص سیاسی جماعت اپنے ہی ملک کے خلاف دہشتگردی پھیلا رہی ہے، یہ ایسی پارٹی ہے جن کو اقتدار سے ہٹایا تو وہ دہشتگرد بن گئے۔
سماجی کارکنوں کے مطابق قوم نو مئی کی دہشت گردی پھیلانے والوں کسی صورت ووٹ نہیں دے گی، قوم پہلے اپنے شہداء کے خون کی اور انکی یادگاروں کو جلانے والوں کا حساب طلب کرتی ہے۔ 9 مئی مئی کا واقعہ بہت المناک ہے جو پاکستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا۔
عوام کا کہنا ہے کہ ان لوگوں نے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچایا اور انہوں نے ملک کی توہین کی، الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ پی ٹی ائی جیسی جماعت کو الیکشن لڑنے ہی نہ دیا جائے تاکہ 9 مئی جیسے واقعات دوبارہ نہ ہو۔