لندن کی معروف فرم ہینلےگلوبل نےدنیا کے 199 پاسپورٹس کی رینکنگ جاری کردی۔
رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ مسلسل تیسرےسال دنیا کا چوتھا ’بدترین‘ پاسپورٹ قراردیا گیا۔گزشتہ چند سالوں میں اس کی پوزیشن میں کوئی بہتری نہیں آئی۔
فہرست کےمطابق’بدترین‘پاسپورٹ کی رینکنگ میں پاکستان سے نیچےصرف 3 ممالک ہیں جن میں شام،عراق اورافغانستان شامل ہیں۔ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں پاکستانی پاسپورٹ 34 کے اسکور کے ساتھ 104 ممالک میں سے 101 ویں نمبر پر ہے۔
بدترین پاسپورٹ ہونے کےباوجود اچھی خبر یہ ہےکہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل افراد دنیا کے 34 ممالک میں تمام ضوابط پر پورا اترتے ہوئے۔ 'ویزا آن آرائیول 'یعنی اس ملک کےائیرپورٹ پر پہنچ کر ویزا حاصل کر سکتے ہیں۔