جاپان کی موٹر ساز کمپنی ہونڈا موٹر نے اپنی تیار کردہ برقی گاڑیوں کی ایک نئی سیریز2026 میں شروع کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق جاپانی کار ساز کمپنی نے لاس ویگاس میں سالانہ سی ای ایس ٹیکنالوجی ٹریڈ شو میں ہونڈا زیرو سیریز کے دو کونسپٹ ماڈلز کی نقاب کشائی کی ہے۔
کمپنی کے مطابق عالمی ای وی مارکیٹ میں اپنے حصے کو بڑھانے کے لیے یہ پہلا قدم ہے۔ کمپنی ایشیا اور دیگر مقامات پر فروخت شروع کرنے سے پہلے شمالی امریکا میں گاڑی کا پہلا ماڈل متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ہونڈا ایک ہلکی اورکارگزاری میں بہتر بیٹری کے ساتھ چھوٹے سائز کی گاڑی تیار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ ایک چارج پر 480 کلومیٹر سے زیادہ سفر طے کیا جا سکے۔