ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر2023ء) کے دوران سالانہ بنیاد پر 74 فیصد اضافہ ہوا، مالیاتی حجم 794 ملین ڈالر رہا۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال 24-2023ء کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر) میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 794 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 74 فیصد زیادہ ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 456 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا، جو پچھلے سال کی نسبت 74 فیصد زائد ہے۔
ایف بی ایس کا کہنا ہے کہ نومبر 2023ء میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 188 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو نومبر 2022ء کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، نومبر 2022ء میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد کا مالیاتی حجم 110 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مقابلے میں نومبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 10 فیصد کمی ہوئی، اکتوبر میں ٹیلی کام مشینری کی درآمد پر 208 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں کم ہوکر 188 ملین ڈالر رہا۔