فیصل آباد میں شدید سردی کی لہر نے بچوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ نمونیا کے شکار بچوں کی تعداد بڑھ گئی، 200 سے زائد بچے چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں داخل ہوگئے۔
فیصل آباد میں سردی سے بچوں میں نمونیا کا مرض بڑھ گیا، اسپتالوں میں نمونیا کے شکار بچوں کی تعداد 40 فیصد تک بڑھ گئی، 6 ماہ سے کم عمر 200 سے زائد بچے اسپتال کی ایمرجنسی میں زیر علاج ہیں۔
فیصل آباد کے ڈاکٹرز نے والدین سے اپیل کی ہے کہ بچوں کو سردی سے بچائیں اور معمولی بخار کی صورت میں فوراً اسپتال لے کر آئیں۔