آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کا آفیشل ترانہ بدھ کو ریلیز کیا جائے گا، بی سی سی آئی نے ترانے کا ٹائٹل ’’دل جشن بولے‘‘ رکھا ہے، پوسٹر جاری کردیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک روزہ ورلڈ کپ 4 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، جس کا آفیشل ترانہ بدھ 20 ستمبر کو جاری کیا جائے گا۔
آئی سی سی کے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ورلڈ کپ کے آفیشل ترانے کا پوسٹ جاری کردیا گیا، جس میں رنبیر سنگھ بھی موجود ہیں، آفیشل ترانے کیلئے میوزک معروف بھارتی موسیقار پریتم نے دیا ہے۔
The greatest cricketing Jashn is almost here, 12pm IST tomorrow! #CWC23 👀 pic.twitter.com/vqAURnVWlV
— ICC (@ICC) September 19, 2023
آئی سی سی کی جانب سے جاری پوسٹر پر ایونٹ میں شریک بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت تمام ٹیموں کے جھڈے بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ کا آفیشل ترانہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 30 منٹ پر ریلیز کیا جائے گا۔
کرکٹ کے میگا ایونٹ میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، بنگلہ دیش، سری لنکا، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا، افغانستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کرکٹ کے عالمی مقابلوں کیلئے کوالیفائی نہیں کرسکا۔