ایم کیو ایم پاکستان نےملک بھر میں8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کیساتھ این اے دو سو بیالیس پر سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے بڑی شرط عائد کر دی ہے۔
باخبرذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے قومی اسمبلی کی نشست سے دستبرداری صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مشروط کردی ہے۔ ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ این اے242کی صوبائی نشستوں پرایم کیوایم امیدوارکھڑےکرےگی۔
ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ حلقے کی صوبائی نشستوں پراپنے امیدوار کھڑے کرنا چاہتی ہے، ان صوبائی حلقوں میں پی ایس111،پی ایس112،پی ایس113اورپی ایس114 شامل ہیں ۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کی مسلم ن لیگ کےساتھ این اے242کی قومی وصوبائی نشستوں پربات چیت جاری۔