گاڑیوں کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر7 فیصد کمی ریکارڈکی گئی۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2023سے نومبر تک گاڑیوں کی درآمد پر554.87 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 7 فیصدکم ہے۔
اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال اسی مدت میں گاڑیوں کی درآمد پر 593.98 ملین ڈالرزرمبادلہ صرف ہواتھا۔ نومبر میں گاڑیوں کی درآمد کا مالیاتی حجم 106.39 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگ یا جو اکتوبر میں 83.18 ملین ڈالر اور نومبر2022 میں 112.79 ملین ڈالرریکارڈ کیاگیا تھا۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2023 میں گاڑیوں کی درآمد پر1.073 ارب ڈالرزرمبادلہ صرف ہوا تھا۔